تازہ تر ین

وزیراعظم کے حلقے میں الیکشن,فنڈز جاری, منصوبوں میں تیزیمنصوبوں میں تیزی

راولپنڈی(بیورورپورٹ)وزیراعظم کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ،شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیراعظم کا قلمندان سنبھالے جانے کے بعد ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ نے ان کے حلقہ این اے 50 راولپنڈی ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے کئی عرصے سے تعطل کاشکار فنڈز اچانک جاری کردئیے۔ کام 31 نومبر تک مکمل کرلیے جانے کا امکان ہے ۔انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اہم منصوبوں کا افتتاح آئندہ کچھ ماہ میں کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر لوئر ٹوپا اور کوہالا کی سڑکیں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، اور لینڈ ریکارڈ سینٹر جس کے لیے انتظامیہ کو کام کی رفتار تیز کرنے کو کہا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں پانی کے مسئلے کا حل وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دور میں اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں، حکام نے بتایا کہ منصوبوں کے افتتاح سے متعلق تیاریاں پہلے مکمل کی جاچکی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain