نصیر آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کےدو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکے چھتر کے علاقے فلیجی میں ہوئے، جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔






































