اسلام آباد : ملکی تاریخ میں ریکارڈ بجلی کی پیداوار 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔ منگل کو ترجمان وزارت توانائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج سب سے زیادہ 429.12 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی گئی۔گزشتہ سال 8جولائی کو بجلی کی پیداوار 382.80 ملین کلو واٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔