نیویارک (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جبکہ فی اونس سونا مزیدمہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں ستانوے سینٹ کی کمی کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت اڑتالیس اعشاریہ پانچ نو ڈالرز پر آگئی ہے۔ ادھر فی اونس سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔ سونا کی قیمت دس اعشاریہ سا ت صفر ڈالرتک بڑھ گئی جس کے بعد فی اونس سونا بارہ سو تراسی اعشاریہ سات صفر ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔