تازہ تر ین

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند ،،، اعلان ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک)ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ پرسوں بروز جمعرات ہو گی جبکہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس شہر قائد میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سپارکو، پاکستان نیوی اور محکمہ موسمایت کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے ملک بھر سے شہادتوں کے موصول ہونے کا انتظار کیا گیا مگر کہیں سے بھی چاند کی رویت کی اطلاع موصول نہ ہوئی جس کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ آج ذوالحجہ کا چاند نظر نہی آیاا لہٰذا یکم ذوالحجہ 24 اگست بروز جمعرات ہو گی جبکہ وطنِ عزیز میں عیدِ قربان بروز ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain