لاہور (ویب ڈیسک)شریف خاندان کے بعد خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر ن لیگی وزراءکیخلاف بھی کیسز کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے بعد اب لوہے کے چنے چبانے کا بیان دینے والے وزیر خواجہ سعد رفیق کی باری ہے۔
نہ صرف خواجہ سعد رفیق بلکہ ن لیگ کے دیگر وزرائ اور رہنماوں کیخلاف بھی کرپشن کیسز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کیخلاف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کیلئے کرپشن کرنے جبکہ دیگر رہنماوں کیخلاف بھی مختلف کرپشن اور جرائم کے کیسز کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا مزید دعوی ہے کہ نواز شریف کی طرح ان ن لیگی وزرائ اور رہنماوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔






































