لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کے گلے کی کینسر کے باعث سابق خاتون اول این اے 120کے الیکشن کے دوران ابتدائی دنوں میں انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول اور این اے 120سے مسلم لیگ (ن)کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص کیا گیا ہے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا کینسر قابل علاج ہے اور آئندہ چند دنوں میں ان کا علاج کیا جائے گا جس کے بعد وہ جلد ہی صحت یاب ہوجائیں گی تاہم این اے 120کی الیکشن مہم کے ابتدائی دنوں میں وہ شریک نہیں ہو سکیں گی۔
