Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تیئس ہزار 810 پروازیں منسوخ، مشرق وسطی کی ایئر لائنز کو شدید نقصان

    By Khabrain Newsمارچ 10, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہو ا، ہزاروں پروازیں منسوخ اور لاکھوں مسافر مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی چھ بڑی ایئر لائنز کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہے۔ ان میں اتحاد ایئر ویز، ایئر عربیہ، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز، امارات ایئر لائن اور کویت ایئر ویز شامل ہیں۔

    ان چھ ایئر لائنز کی مجموعی طور پر روزانہ 2 ہزار 381 پروازیں مختلف ممالک کے لیے آپریٹ ہوتی تھیں، تاہم جنگی صورتحال کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران صرف تقریباً 50 مخصوص پروازیں ہی روانہ ہو سکیں جبکہ مجموعی طور پر 23 ہزار 810 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

    ان ایئر لائنز کے ذریعے یومیہ لاکھوں مسافر یورپ، امریکا، کینیڈا، بھارت، آسٹریلیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے درمیان سفر کرتے تھے۔ معمول کے مطابق کویت ایئر ویز کی روزانہ 285، فلائی دبئی کی 343، امارات ایئر لائن کی 531، اتحاد ایئر ویز کی 334، ایئر عربیہ کی 305 اور قطر ایئر ویز کی 583 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں۔

    قطر، امارات اور کویت کی ایئر لائنز کے فضائی بیڑوں میں جدید ترین طیارے شامل ہیں جن میں ایئربس اے 380، اے 320، اے 321، اے 350 اور بوئنگ 777 اور بوئنگ 787 جیسے جدید جہاز شامل ہیں۔ امارات ایئر لائن کی بزنس کلاس میں مسافروں کے لیے بیڈ روم اور نہانے تک کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث ان ایئر لائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما خواجہ ایوب نسیم کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹس پہلے ہی بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی رقم واپس کر کے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ہوٹلوں کی اربوں روپے کی بکنگ نان ریفنڈ ایبل ہونے کے باعث مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

    اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان سے ان ایئر لائنز کی روزانہ تقریباً 100 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں جو اس وقت مکمل طور پر بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمرہ اور عید کا سیزن ہوتا ہے، مگر موجودہ حالات کے باعث سفر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    خواجہ ایوب نسیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو ایوی ایشن اور ٹریول انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے بیل آؤٹ پیکج دینے پر غور کرنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے

      چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی

      یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.