تازہ تر ین

زبان، نسل کی بنیاد پر کوئی بھی تحریک ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہو گی

نیویارک (بیورو رپورٹ) ضیا شاہد نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا اور اپنی کتاب میں لکھے گئے دو قومی نظریہ اور پاکستان میں گزشتہ 70سالوں میں ہونے والی لسانی و نسلی سیاست کے جائزہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام دو قومی نظریہ کی بنیاد پر لایا گیا تھا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد مجھے کتاب کا موضوع یعنی کہ ”قائد اعظم کی سوچ اور دو قومی نظریہ کے بجائے زبان اور نسل کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف سازش“ہر وقت پریشان کرتا رہا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر میں نے یہ کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا۔ میں واضح طور پر کہوں گا کہ پاکستان اور ہندوستان دو الگ الگ قومیں ہیں۔ اس تقسیم کو چھوڑ کر اور دو قومی نظریئے سے ہٹ کر جب بھی کبھی پاکستان کے کسی علاقے میں زبان اور نسل کی بنیاد پر سیاسی تحریک شروع کی جائے گی، اس کا نتیجہ پاکستان کے خلاف نکلے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain