تازہ تر ین

شہباز شریف نے زبر دست اعلان کر دیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وسائل سے محروم اورغرےب عوام کے طرز زندگی مےں بہتری لانا پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کااےجنڈا ہے اور اس اےجنڈے کی تکمےل کےلئے صوبے بھر مےں اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے پروگرامز کامےابی سے آگے بڑھائے جارہے ہےں ،جس کے تحت متوازن ترقےاتی حکمت عملی اختےارکرکے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے خصوصی اقدامات کےے گئے ہےںاورفلاحی پروگراموں کےلئے صوبے مےں پنجاب سوشل پروٹےکشن اتھارٹی جےسا فعال ادارہ بناےاگےا ہے جبکہ رواں مالی سال 635 ارب روپے کے تارےخ ساز ترقےاتی پروگرام پر عملدرآمد کےا جارہا ہے۔ صوبے کی تارےخ کا ےہ سب سے بڑا ترقےاتی پروگرام ہے جو پنجاب کی پائےدارمعاشی ترقی کا باعث بنے گاکےونکہ سالانہ ترقےاتی پروگرام مےں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔وہ جنوبی پنجاب کے منتخب نمائندوں سے گفتگوکررہے تھے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ کم ترقی ےافتہ اورپسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں شامل ہے اور سالانہ ترقےاتی پروگرام کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی پر خطےر وسائل خرچ کےے جارہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت غرےب عوام کے معےار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مثالی اقدامات کےے گئے ہےں۔تعلےم،صحت،زراعت،واٹر سےکٹر اورسماجی شعبوں کی بہتری کو ترجےح دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ماضی مےں جنوبی پنجاب سے حکمران تو آتے رہے لےکن علاقے کی پسماندگی دور کرنے کےلئے کچھ نہ کےاگےابلکہ جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے خالی نعرے بلند کر کے عہدوں پر پہنچنے والوںنے حصول اقتدار کے بعد علاقے کے عوام کوبھلادےا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کو ےہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اورہم نے خطے کی پسماندگی دور کرنے اورماضی کے لگائے گئے زخموں پر مرہم کرنے کےلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل کےاہے۔انہوںنے کہا کہ وسائل کارخ کم ترقی ےافتہ اورپسماندہ علاقوں کی طرف موڑدےاگےاہے۔جنوبی پنجاب مےں اربوں روپے کے مےگاپراجےکٹس مکمل ہوئے اوربہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے کےا جارہا ہے ۔خادم پنجاب دےہی روزڈ پروگرام کے تحت ہزاروں کلومےٹر طوےل دےہی سڑکوں کو تعمےرکےا گےا ہے اور ےہ تمام سڑکےں کارپٹڈ ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ بعدازاںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف کالم نگار و دانشور ادیب جاودانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ادیب جاودانی کالم نگاری میں منفرد انداز رکھتے تھے اور مرحوم نے فروغ تعلیم کیلئے بھی گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain