لندن(این این آئی) یونیورسٹی آف لندن نے آج 24 اگست کے روز طے شدہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میزبانی کر نے سے انکار کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام کی ریکارڈنگ کےلئے پرویز مشرف نے یونیورسٹی آف لندن کے ایک اہم انسٹی ٹیوشن اسکول آف اوریئنٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز (ایس او اے ایس) میں خطاب کرنا تھا۔مذکورہ پروگرام میں 1999 کے ٹیک اوور ¾دہشتگردی کے خلاف جنگ ¾نواز شریف کی نااہلی اور بھارت کے حوالے سے پاکستانی فوج کے سخت مو¿قف جیسے موضوعات پر سوال و جواب کا سلسلہ متوقع تھا۔ریٹائرڈ جنرل کے مخالفین نے سابق فوجی حکمران کو خطاب کے لیے یونیورسٹی کا پلیٹ فورم فراہم کرنے کی مخالفت کی جبکہ اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس کے انعقاد پر احتجاج اور پروگرام کو متاثر کرنے کی کوششیں بھی سامنے آسکتی ہیں۔