تازہ تر ین

ناخنوں پر آرٹ اور آرائش کا نیا عمل مقبول ہونے لگا

سیول(خصوصی رپورٹ) ایل ای ڈی والی جعلی پلکوں کے بعد اب جنوبی کوریا میں ناخنوں کو ایل ای ڈی سے روشن کرنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور خواتین کی بڑی تعداد اپنے ناخنوں پر رنگ برنگی ایل ای ڈی روشنیاں لگوارہی ہیں۔اس فن کو پارک یونک یونگ نے متعارف کرایا ہے جو ناخنوں کی آرائش کی ماہر ہیں۔ انہوں نے خواتین میں ناخنوں کے آرٹ اور آرائش کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے ایل ای ڈی لائٹس کو نظر نہ آنے والی تاروں سے جوڑا ہے ، وہ جعلی ناخنوں میں ایک سوراخ کرتی ہیں اور اس پر ایک جگمگاتے ہیرے جیسی ایل ای ڈی فٹ کرکے ناخن کے پیچھے چھوٹی بیٹریاں لگاتی ہیں۔ لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ایک بیٹری کتنی دیر تک ایل ای ڈی کو جلاتی رہے گی۔ اس کامیابی کے بعد اب پارک تجارتی طور پر ناخنوں کو روشن کرنے والی ایل ای ڈی بنانا چاہتی ہیں۔انسٹا گرام اور فیس بک پر ان کے ایل ای ڈی والے ناخن بہت مقبول ہورہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain