تازہ تر ین

گورو میت رام رحیم سنگھ خفیہ اداروں کی پیداوار ، اہم انکشافات

ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا ہے کہ ریپ کیس میں سزا پانے والے \گورمیت رام رحیم بھارتی خفیہ اداروں کی پیدوا ر ہے جس کا سکھ مذہب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ،بھارتی میڈیا کی طرف سے گورمیت رام رحیم کا تعلق سکھ مذہب سے جوڑنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،جرم کسی بھی مذہب کے پیروکار نے کیا ہو اسے سزا ضرور ملنی چا ہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھار ت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیاز ی سلوک قابل مذمت ہے ،دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہو نے کے دعویدار بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہاں آئے روز اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مبینہ ریپ کیس میں سزا پانے والے گورمیت رام درحیم خود ساختہ مسلمانوں کا نبی اور سکھوں کا گورو کہلواتا تھا ،یہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور آر ایس ایس کی پیدوا ر تھا جس کا واحد مقصد بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا تھا ،مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت محمد( ﷺ) اللہ کے آخری نبی ہیں جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اسی طرح سکھ مذہب کے مطابق گورو گرنتھ صاحب کے بعد کوئی گورو نہیں آئے گا لہذا یہ شخص بھارت میں دونوں مذاہب کے پیرو کاروں کے نزدیک بے راہ روی کا شکار تھا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اگر کسی بھی مذہب کے ماننے والے نے کوئی جرم کیا ہے اور وہ ثابت ہوتا ہے تو اس کو ضرور سزا ملنی چاہئے تاہم کسی کے انفرادی فعل کو پورے مذہب کے ساتھ جوڑ دینا مناسب بات نہیں ہے انہوں نے بھارت سمیت عالمی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بد بخت شخص کا تعلق سکھ مذہب سے جوڑنے سے گریز کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain