اسلام آباد(ویب ڈیسک) دوشنبے میں انسداد دہشتگردی کے 4 ملکی مکینزم کا اجلاس، پاک سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط بارڈر منیجمنٹ سے شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک کثیر القومی خطرہ ہے، افغان جنگ کو پاکستان میں نہیں لا سکتے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا بلاامتیاز صفایا کر دیا ہے اور ان کے محفوظ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔
