تازہ تر ین

پی ایس ایل میں فکسنگ، شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ

لاہور(بی این پی ) پی ایس ایل کے بدعنوانی کیس میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ”آج“ پیر کو متوقع ہے ،پی سی بی نے تاحیات پابندی کی سفارش کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کم از کم دو سالہ سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فیصلے کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے سبب شرجیل خان کے انتظار کی گھڑیاں طویل ہو گئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے آخری تحریری جواب 26 جولائی کو میل کیا گیا تھا اورشرجیل خان کیس کا فیصلہ 26 اگست کو سنایا جانا تھا لیکن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ سامنے نہیں آ سکا اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ تیار ہے جسے تحریری طور پر حتمی شکل دی جارہی ہے اور یہ پیر تک منظر عام پر آجائے گا۔پی سی بی کی جانب سے 24 مارچ کو اوپننگ بیٹسمین پر جان بوجھ کر بہتر کھیل پیش نہ کرنا، میچ فکسڈ کرنے کی یقین دہائی کرانا، فکسنگ کیلئے رقم لینا،پی سی بی سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنا اور مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنا جیسے پانچ مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔یوا ین پی کے مطابق سماعت کے دوران شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے صرف ایک الزام کو تسلیم کیا تھا کہ شرجیل خان بکی کی جانب سے کی جانے والی آفر کے بارے میں بروقت اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کر سکے جبکہ پی سی بی کا دعویٰ تھا کہ تمام الزامات کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر ٹربیونل سے ان کیخلاف تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain