تازہ تر ین

ورلڈ الیون سیریز، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں شروع

لاہور(آئی این پی) قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں چوکوں، چھکوں کی بارش کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں ہنگامی بنیاد پرتیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے، پی سی بی کا اسٹاف متعلقہ شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہے، میدان میں موجود فاضل گھاس کوصاف کرکے خوشنما بنانے کا سلسلہ چند روز قبل ہی شروع کردیا گیا،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے کم از کم 4پچز تیار کی جائیں گی،ان میں سے کچھ ٹرف ابھی تک گھاس سے ڈھکے ہوئے ہیں، روزانہ پانی بھی دیا جارہا ہے جب کہ منتخب پچز سے چند روز میں زیادہ ترگھاس صاف کرکے رولرز چلانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیوریٹرز کو سپورٹنگ پچز بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے، ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے ایسی پچز تیار کی جائیں جن پر شائقین کو چوکوں، چھکوں کی برسات میں بھرپور تفریح کا موقع ملے۔قبل ازیں فٹنس کیمپ کے دوران بھی کرکٹرز نے سپورٹنگ پچز پر ہی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا، دوسری جانب ٹکٹوں کی تعین کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں نشستوں کی تعداد کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا ہے، پی ایس ایل فائنل کے دوران اسٹینڈز کی حالت بہتر بنانے کیلئے خاصا کام کرلیا گیا تھا،اس کے باوجود ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے ایک نظر ڈالتے ہوئے مرمت کے قابل کرسیوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، بیشتر کام جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے گراﺅنڈ اسٹاف کو عید پر صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain