تازہ تر ین

ماضی کی حکومتیں ناکام, وزیراعظم کا ایل این جی بارے اہم بیان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد سے اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آ چکے ہیں، اور یہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی سرکاری کوششیں ناکام رہیں لیکن ان کی حکومت نے یہ کردکھا یا۔ ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور امید ہے کہ مزید ٹرمینلز بھی کم مدت میں مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کیلئے بولی لگائی تھی، ایل این جی کی بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا اور اس کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا، ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ بعد ایل این جی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا اور اب ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ، ایل این جی کی درآمد سے قومی معیشت کو سالانہ 1.5ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا جبکہ مہنگے فرنس آئل کی بجائے سستی ایل این جی کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔یہ ٹرمینل اینگرو ٹرمینل لمیٹڈ نے 330دنوں ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے جو 600ایم ایم ایس سی ایف بی گیس کی ری گیسیفکیشن کی استعداد کا حامل ہے۔ اس سے نہ صرف صنعتی ادارے توانائی کی اپنی ضروریات پوری کر سکیں گے بلکہ عوام کو بھی ریلیف ملے گا اور تیل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے پر انحصار میں کمی واقع ہوگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی کے اس سستے ذریعے کو 14 ماہ سے کم عرصے میں ملک میں متعارف کرایا ہے ، ماضی کی تین حکومتوں نے پاکستان میں ایل این جی لانے کیلئے کئی کوششیں کیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ایل این جی ایک سستا ذریعہ ہے کیونکہ تیل اور جوہری ذرائع سے توانائی کی پیداوار کا عمل مہنگا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایل این جی کیلئے بولی کاعمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا جس کا اعتراف بین الاقوامی برادری نے بھی کیا ہے، عالمی طور پر یہ خیال پایا جارہا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی کو لانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بہت قلیل مدت میں ایل این جی کی صورت میں توانائی کے اس ذریعے کو متعارف کرایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح 330دنوںکی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ، ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرنا موجودہ حکومت کا امتیازی وصف ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کیلئے یہاں موجودگی خوشی کی بات ہے، توانائی کی اہمیت مسلمہ ہے،توانائی کی کمی کی وجہ سے ملک کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت تیل کی ترسیل اور استعمال کو آسان بنانا چاہتی ہے لیکن اس پر اخراجات بہت زیادہ ہیں اور ان کا حل ایل این جی کی صورت میں توانائی کی فراہمی کی صورت میں موجود ہے، ماضی میں ملک میں ایل این جی لانے کی متعدد کاوشیں کی گئیں لیکن ناکام رہیں جسکی مختلف وجوہات ہیں، ماضی میںٹرمینلر کی تعمیر کے بغیر ایل این جی لانے کی کوششیں کی گئیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے نجی شعبے کی معاونت سے ایل این جی ٹرمینل تعمیر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی سے متعلق مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہاہے ، وزیر اعظم نے کہاکہ معاہدے پر دستخط کے بعد ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کاعمل گیارہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ایل این جی کی درآمد کے بعد توانائی سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد ملی ہے ، گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی کے شعبے پر اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم ایل این جی کی درآمد کے بعد نہ صرف سی این جی کے شعبے کو گیس کی فراہمی میں مدد ملی ہے بلکہ صنعتوں بالخصوص کھادسازی کی صنعت کو بلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار کے شعبے پر بھی نہایت اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں، ایل این جی کی درآمد سے قومی معیشت کو سالانہ 1.5ارب ڈالرز کا فائدہ پہنچے گا جبکہ مہنگے فرنس آئل کی بجائے سستی ایل این جی کے استعمال سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain