تازہ تر ین

رمیز راجہ نے عید کی نماز کیوں نہ پڑھی ،دیکھئے خبر

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی رمیض راجہ نے اس سال عید الاضحی کی نماز نہ پڑھنے کا اعتراف کر لیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام جیو اسپورٹس میں میزبان سکندر بخت نے رمیض راجہ سے سوال کیا کہ عید کیسی گزری جس پر رمیض راجہ نے بتا یا کہ میری عید ہر بار کی طرح اچھی گزری ،اپنی فیملی کے ساتھ باہر جا کر کھانا کھایا۔اس موقع پر سکندر بخت نے سوال کیا کہ کیا آپ نے عید کی نماز پڑھی تو رمیض راجہ نے صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے بتا یا کہ اس سال میں عید کی نماز ادا نہیں کر سکا۔اس موقع پر ورلڈ الیون کی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رمیض راجہ نے کہا کہ ورلڈ الیون میں بڑے نام ہیں اور پاکستانی میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں ،پاکستان کے لیے یہ خوش آئند موقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain