تازہ تر ین

سکواش میں کھویامقام جلدحاصل کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی) سابق عالمی چیمپئن سکواش جان شیرخان نے کہا ہے کہ کھلاڑی سخت محنت کریں تو دنیا میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستانی ہیرو جا ن شیرخان نے کہا کہ کھیلوںکے میدان میں پاکستان نے کئی عرصہ تک حکمرانی کر رکھی ہے جس میں قومی کھیل ہاکی، کرکٹ، سکواش اور سنوکر وغیرہ شامل ہیں اور آہستہ آہستہ یہ اعزارت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے، اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ کھلاڑیوں نے محنت کرنی اور آرگنائزر نے دلچسپی لینی چھوڑ دی، اگر کھلاڑی محنت کرتے تو کوئی شک نہیں کہ یہ اعزارت ہمارے پاس اب بھی ہوتے جن ملکوں نے کھیلوں میںہم سے سیکھا وہ ہم سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی یقین سے کہتا ہوںکہ اگر آرگنائزر نیک نیتی سے کام لیں اور کھلاڑی سخت محنت کریں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم دنیا میں کھویا ہو ا مقام دوبارہ حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی سہولیات بھی نہیں ہوتی تھیں جتنی اب کھلاڑی کو میسر ہیں اور آرگنائزر کو بھی چاہئے کہ کھلاڑیوں کےلئے اچھے کوچز مہیا کریں اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کرےں، جان شیر خان نے کہا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے اور ہر کھلاڑی کے پاس موبائل سیٹ اور نیٹ کی سہولیات موجود ہوتی ہے وہ کھیل کے میدان میں کھیلنے کی بجائے زیادہ توجہ نیٹ پر دیتاہے۔ ہمارے دور میں یہ سہولیات موجود نہیں تھیں اور ہم چھ سے آٹھ گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس کرتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح تربیتی کیمپس کے دوران صحیح تربیت دی جائے تو وہ بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں اور ہماری خواتین کھلاڑی کئی انٹر نیشنل سطح پر کرکٹ، سائیکلنگ، ویٹ لفٹنگ، پاور لفٹنگ، جوجٹسو، نیٹ بال، تھروبال اور اتھلیٹکس کے علاوہ کئی ایونٹس میں میڈلز حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں اور ہمارے ہاں خواتین کو وہ سہولیات نہیں ملتی جو انٹرنیشنل سطح پر خواتین کھلاڑیوں کو ملتی ہیں جب تک ہم خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم نہیں کریں گے تو ان پر رزلٹ کی توقع بھی نہیں کرنی چاہئے۔ سکواش کے حوالے سے انہوں نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئرسٹاف ، چیف ایئر مارشل سہیل امان کی ملک میں سکواش کے فروغ کےلئے خدمات قابل تعریف ہیں اور وہ انٹرنیشنل سکواش کی بحالی کےلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی ملک میں کھیلوں نے نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain