تازہ تر ین

پاکستان سے سیریز،لنکانے شیڈول کی منظوری دیدی

لاہور(آئی این پی) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چند روز بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ سجنے جارہا ہے ۔ سات ممالک کے کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ جس کے بعد پاکستان نے سری لنکا کی یواے ای میں میزبانی کرنی ہے ۔ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایک ٹی ٹوئنٹی لاہورمیں کھیلنے کا اعلان کیا تھا جس کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور29 اکتوبر کو پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرے گا۔ سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے جس کا باضابطہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ لاہور کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ الیون کے کامیاب دورے اور سکیورٹی سے مشروط ہے۔پاک سری لنکا سیریز کا آغاز2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ28 ستمبر سے2 اکتوبر تک شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو6 سے10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچز کی ون ڈے سیریز کا آغاز13 اکتوبر سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے16 اکتوبر کو ابوظبہی، تیسرا18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا20 اکتوبر کو شارجہ اور پانچواں ون ڈے23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی26 اور 27 اکتوبرکو دبئی میں ہونگے جس کے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی29 اکتوبر کو لاہور میں کرایا جائے گا۔ جس کیلئے سری لنکن ٹیم لاہور آئے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain