تازہ تر ین

ورلڈ الیون کی آمد ، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون ٹیم کی لاہور آمد سے قبل قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ، کمشنر لاہور عبداللہ سنبلکا کہنا تھا کہ تماشائیوں کو سٹیڈیم پہنچانے کیلئے شٹل سروس چلائی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی آمد اور کرکٹ میچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ قذافی سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ انتظامی امور کے حوالے سے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر سید نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پولیس حکام نے بھی روٹ پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے قذافی سٹیڈیم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے روز میٹرو بس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک بند رہے گی ، شام 4بجے سے11بجے تک ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹروبس چلتی رہے گی ۔کمشنر لاہورعبداللہ سنبل نے بتایا کہ سکول اور مارکیٹ بند کرانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، میچ کی پریکٹس کے دوران میٹرو کے تین سٹیشنز بند رہیں گے ۔ کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، شائقین کے لیے شٹل بس سروس بھی شروع کی جائے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain