تازہ تر ین

اعتزاز احسن نے حدیبیہ کیس کی اہم کڑی کا نام بتادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نظرثانی اپیل ان کے حق میں جائے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ن لیگ کی جانب سے عجیب منطقیں پیش کی گئیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظرثانی کیلئے انکی درخواست تھی کہ 5 ججز بیٹھیں۔ ن لیگ کے تمام وکلائ، تجربے کار اور نامی گرامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کی سب سے اہم کڑی اسحاق ڈار کا دستخط شدہ اعترافی بیان ہے۔ اعترافی بیان کی اہمیت عام بیان سے زیادہ ہوتی ہے۔ 164 کے بیان پر بڑی سے بڑی سزا ہو سکتی ہے۔ اس میں اہم کڑی التوفیق بینک کے پاس گروی رکھے فلیٹ ہیں جن فلیٹس کو بعد میں 33 ملین ڈالر دے کر چھڑایا گیا۔ فلیٹس گروی رکھنے اور چھڑانے کے معاملے میں شہباز شریف کا نام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خود شوگر ملز لگانے اور منتقلی پر پابندی لگائی۔ چودھری شوگر مل کو پابندی کے باوجود منتقل کیا گیا۔ یہ نواز شریف اور اس کے خاندان کی تھی۔ عدالت میں کہا گیا کہ شوگر مل نہیں پاور پلانٹ لگا رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جو بھی لگا رہے ہیں روک دیں۔ انہوں نے عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے ساتھ نرمی برتی ہے۔ ظفر حجازی نے جو کیا اسکا فائدہ نواز شریف کو ہی ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شوگر مل منتقل میں نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 کی ذیلی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی جو اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ ہمارے پاس تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں کیس مضبوط ہے۔ انہوں نے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کر کے شوگر ملز لگائیں جو عوامی نہیں ذاتی مفاد میں لگائی گئیں۔ جج نے واضح طور پر کہا کہ شوگر مل ہو یا پاور پلانٹ اسے بند کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر ذہنی تناﺅ میں ہیں چوری اور ڈاکے ڈال کر یہ پھر شریف بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ سسٹم کے بگڑے ہوئے بچے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain