اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کوگالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے ملک میں جھاڑو پھیڑنے کا وقت آگیا، انڈر19کرکٹ ٹیم ملک نہیں چلاسکتی، یہ ماما جی کی دکان نہیں، پاکستان اور نوازشریف اکٹھے نہیں چل سکتے، نہ ہی ملک میں اسحاق ڈار کی پالیسیاں چل سکتی ہیں، پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں الیکشن قانون کے خلاف سپریم کورٹ جاو¿ں گا، شاید ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ پرویزمشرف سے رابطے میں نہیں ہیں، لاہور ہائی کورٹ کا حکم مظلوموں کی آواز ہے، بدبودار قسم کے رانا جیسے لوگ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف، نوازشریف کی نااہلی پر خوش ہیں، مریم نواز شہباز کوآگے نہیں آنے دیں گے، مریم نے باپ اور چچا کو آپس میں لڑایا اور اپنے باپ بھائی کو ملک سے نکالا، انڈر19کی ٹیم اس ملک کو نہیں چلاسکتی، یہ ماما جی کی دکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لندن میں بیٹھ کر قانونی چیکر چلائے جارہے ہیں، عدلیہ کو گالی دینے والوں کی زبان کھینچ لینی چاہئے،شائد ملک میں جھاڑو پھیرنے کا وقت آگیا، یہ ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔ اب اس ملک میں اسحاق ڈار کی پالیسیاں نہیں چل سکتی اور نوازشریف پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ حدیبیہ کیس نہیں کھلے گا، حدیبیہ کیس کھلے گا میں ایل این جی کی ڈیل کو چینلج کرنے جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہٰں، یہاں شیعہ سنی کی کوئی لڑائی نہیں، بیرونی طاقتیں لڑاتی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلی نے دھوکے سے جو قانون منظور کیا وہ غیرآئینی ہے، اگر کوئی سپریم کورٹ نہ گیا تو میں جاو¿ں گا، قانون ایک شخص کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی خود کو مارچ تک وزیراعظم سمجھ رہے ہیں شاہدخاقان کے اداروں کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لاکھوں کے چور تھے اب اربوں کے ہوگئے‘ نوازشریف کے انیس میں سے ابھی دو مقدمے کھلے ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالیں گے تو صولی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لوٹی ہوئی دولت خطرے میں ہے، یہ لندن فلیٹس بھی بیچ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آدھی دولت ٹھکانے لگادی ہے اور آدھی باقی ہے، ایک سوال پرکہا کہ بے نظیرکے جنازے کو جس سٹریچر پر لایا گیا اس کے تین پہیے تھے چوتھا نہیں بے نظیر کے قتل کا مقدمہ 9سال تک چلا مگرکوئی بھی بیٹا، بیٹی یا اور عدالت نہیں گیا اب نوسال بعد پیپلزپارٹی کو بے نظیر کا کیس کا خیال آگیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدحزب اختلاف کا امیدوار نہیں، عمران خان جس کو قائدحزب اختلاف نامزد کریں گے اسے ووٹ دوں گا، عمران خان سے میری دوستی ہے اوررہے گی۔
Erotic massage near me with happy ending.