لاہور (خصوصی رپورٹ)ویزوں کی معیاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں قیام پذیر غیر ملکیوں کے خلاف خفیہ کریک ڈاﺅن شروع کردیا گیا اس سلسلے میں چار سے زائد شہروں کو ہدف رکھا گیا ہے۔ غیر ملکیوں کے غیر ملکیوں کے غیرقانونی قیام کو مکمل طور پر چھان بین کی جائے گی اور باقاعدہ جن غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا جائے گا ان کے خاندان اور قیام کی مدت کی جانچ پڑتال کی جائے گی، تاہم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے پر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور اگر کوئی غیر ملکی پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ خفیہ آپریشن وزارت داخلہ کے حکم پر شروع کیا گیاہے۔ وزارت داخلہ کو قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے نے رپورٹ بھجوائی جس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ایسے غیر ملکی فیملی ار باشندے مقیم ہیں جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور ان میں بیشتر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ملک کے خلاف مشکوک سرگرمیوں کے علاوہ بعض کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ اور سہولت کار کردار اداکرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نےاس بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایات کرتے ہوئے نامزدکیے گئے شہر جس میں لاہور، گجرات، جھنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ شامل ہیں یہاں غیر ملکی رہائش پذیر باشندوں اور فیملیز کے بارے مکمل کوائف کی چھان بین کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے اس خفیہ کریک ڈاﺅن کا ٹاسک سی ٹی ڈی حکام کو دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور، جھنگ، جہلم، فیصل آباد، گجرات ، گوجرانوالہ میں خفیہ کریک ڈاﺅن شروع کردیا اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد اور کراچی میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور ان شہروں میں ایسے خاندان کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے جنہوں نے ویزا ختم پر بھی حکومت پاکستان کو بتائے بغیر رہائش اختیار کر رکھی ہے۔
