اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی نواز شریف اور شہباز شریف سے رائیونڈ جاتی امرا میں ملاقات، موجودہ سیاسی حالات میں ملاقات کو اہم گردانا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی نواز شریف اور شہباز شریف سے رائیونڈ میں ان کے گھر جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریفکی جاتی امرا میں ملاقات جاری تھی جس کے دوران وہاںچیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض بھی پہنچ گئے اور نواز شریف اور شہباز شریف کی گفتگو میں شامل ہو گئے ہیں ۔تینوں کی ملاقات جاری ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کی موجودہ سیاسی حالات میں نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے اور اس ملاقات کو اہم گردانا جا رہا ہے۔