محکمہ سوئی گیس میں جعلی بھرتیاں ذمہ دارو ں کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں لاکھوں روپے ہتھیا کر شہریوں کو ملازمت کے جعلی لیٹر دینے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا۔ سکیورٹی سپروائزر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تین لاکھ روپے فی کس کے حساب سے رقم بٹور لی۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ سکیورٹی سپروائزر سلمان نے ساتھیوں کی مددد سے جعلی لیٹر تیار کئے اور شہری تین ماہ تک جعلی لیٹر پر کمپنی میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ہاہم ترین شعبوں میں کام کرنے کے باوجود جعلی لیٹر کی نشاندہی نہ کی جاسکی۔ ملازمین کی جانب سے تین ماہ بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا جس کے بد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کیلئے کیس ہیڈ آفس کشمیر روڈ بھجوا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب متاثرین کو سمن ارسال کردیئے گئے ہیں۔ تحقیقات میں ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہرسوٹزم

ڈاکٹر نوشین عمران
خواتین کے چہرے اور جسم پر مردوں کی طرح بال نہیں ہوتے البتہ بعض وجوہات کی بنا پر جسم اور خاص کر چہرے پر موٹے یا سخت بال نکل آتے ہیں۔ یقیناً ایسی خواتین کو معاشرے کے منفی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین کے چہرے اور جسم پر مردوں جیسے بال نکل آنے کو طبی اصطلاح میں ”ہرسوٹزم“ کہا جاتا ہے۔
زیادہ تر خواتین اس مسئلے کے حل کے لئے بیوٹی پارلر یا لیزر سنٹر کا سہارا لیتی ہیں تاکہ ان سے وقتی یا ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کی جا سکے۔ لیکن اس کی وجہ جاننے کی کوشش نہیں کرتیں۔ ہرسوٹزم خود کوئی الگ بیماری نہیں بلکہ ایک علامت ہے جو بتاتی ہے کہ خواتین کے جسم میں ہارمونز کا توازن خراب ہو رہا ہے۔ خواتین میں بلوغت کے بعد خاص ہارمونز بنتے اور اپنا کام کرتے ہیں۔ ”اینڈروجن“، ”ٹیسٹوسٹیرون“ ہارمون مردوں میں زیادہ بنتا ہے اور خواتین میں معمولی مقدار میں بنتا ہے۔ اگر خواتین میں اس کی مقدار زیادہ ہو جائے تو جسم چہرے پر زیادہ بال نکل آتے ہیں۔ سر کے بال گرنے لگتے ہیں، آواز موٹی ہو جاتی ہے، وزن بڑھ جاتا ہے۔ ہارمون زیادہ ہونے کی ایک وجہ ”پولی سسٹک اووری سنڈروم“ PCOS ہے جس میں کے اندر خرابی ہو جاتی ہے دوسری وجہ جسم میں ”کارٹیزول“ ہارمون کی زیادتی ہے۔ تیسری وجہ ایڈرینل گلینڈ میں خرابی یا رسولی ہے ایک وجہ موروثی یا خاندانی اثرات بھی ہیں جس باعث خاندان کی سبھی خواتین میں یہ مسئلہ ہوتا ہے البتہ کسی میں کم اور کسی میں زیادہ ہو سکتا ہے۔ بعض خطوں اور علاقوں میں یہ مسئلہ قدرے زیادہ ہوتا ہے جیسا کہ مشرق وسطی، جنوبی ایشیا وغیرہ۔ فارم والا چکن یا گوشت کھانے سے یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے جس میں جانوروں کو بھی افزائش کے دوران ہارمون کے انجکشن دئیے گئے ہوں۔ بعض اوقات کچھ ادویات کے زیادہ استعمال سے بھی ہارمونز کا توازن خراب ہو جاتا ہے۔ اور بعض اوقات کسی خاص وجہ کے بغیر بھی ایسا ہونا ممکن ہے۔
آج کل جوان بچیوں میں چہرے پر بال نکلنے کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ خوراک کا عدم توازن اور غیر معیاری خوراک ہے۔ سب سے بڑی وجہ چکن کا زیادہ استعمال ہے۔ چکن کو جلد بڑا اور فربہ کرنے کے لئے انہیں ہارمون یا سٹیرائڈ والی خوراک دی جاتی ہے جس کے باعث ان کے گوشت میں بھی اس کا اثر شامل ہو جاتا ہے۔ آج کل لوگ چکن زیادہ کھانا یا روزانہ چکن کھانے کو عادت بنا لیتے ہیں۔ جس کے باعث لڑکیوں میں اووری میں پی سی او ایس کا مرض اور ہرسوٹزم بڑھ رہا ہے۔
اس باعث ہرسوٹزم کے ساتھ گنجا پن، کیل مہاسے، زیادہ وزن۔ ایام کی خرابی جیسے مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر خواتین خاص کر نوجوان لڑکیوں میں اچانک یہ علامات ہونے لگیں تو صرف بال صاف کروا دینا ہی مسئلے کا حل نہیں بلکہ فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ اصل مرض کی جلد ا ز جلد تشخیص ہو سکے۔ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے ہارمونز کی مقدار کا پتہ چل سکتا ہے جبکہ الٹراساﺅنڈ کے ذریعے اندرونی اعضا کا چیک اپ ہو سکتا ہے۔ خوراک میں روزانہ چکن کھانے کی بجائے گوشت اور مچھلی شامل کریں سبزیاں اور دالیں زیادہ لیں۔
٭٭٭

خبردار اپنی گاڑیوں کی ٹینکیاں فُل کروالیں ورنہ۔۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں پٹرول 3 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی نے عراق سے خام تیل کی سپلائی کیلئے اپنی سمندری حدود پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پٹرول

نیپرا کو رحم آگیا, عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں1 روپے 82پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 82پیسے فی یونٹ کی منظوری کا اعلان کردیا یہ کمی بجلی کے نرخوں میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کے نرخوں میں کمی سے عوام کو ساڑھے 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا (سی پی پی اے) نے اگست کے بلوں میں ریلیف دینے کی درخواست دائر کی تھی نرخوں میں کمی کا اطلاق 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

”باپ کی جگہ گورو“ خواجہ سراﺅں کی بھی آخر کار سنی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) خواجہ سراﺅں کی کوششیں رنگ لے آئیں‘ لاہور ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بنانے کا قانونی حق دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے نارووال کے خواجہ سراءمیاں آسیہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ بنانے کا قانونی حق دے دیا۔ خواجہ سراءشناختی کارڈ پراپنے باپ کی جگہ گرو کا نام لکھوائیں گے جبکہ گرو اپنے چیلوں کے نام نادرا میں درج کروانے کا پابند ہوگا۔ دوسری جانب خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا نے بھی پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے جس کے مطابق خواجہ سراﺅں کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے‘ جبکہ دوسری طرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خواجہ سراﺅں اور قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کر دیا۔ منصوبے کے تحت خواجہ سراﺅں اور قیدیوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سنٹرل اور کوٹ لکھپت جیل میں خصوصی امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ ان جیلوں میں موجود قیدیوں کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ خواجہ سراﺅں کو بھی مفت تعلیم فراہم کرنے کیلئے بغیر قیمت کے پراسپکٹس دیئے جائیں گے۔ ان پر داخلہ کیلئے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں۔

مہلت مل گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے امریکہ سے لڑکیوں کی تعلیم کے 7 ارب کے معاہدے اور فنڈز میں کرپشن سے متعلق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کیلئے 16اکتوبر تک مہلت دے دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے جون 2016ءمیں مشل اوباما کے ساتھ امریکہ میں پریس کانفرنس کی۔ نیوز کانفرنس میں”لیٹ گرلز لرن“ مہم کا اعلان کیا گیا۔ دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم اور بہبود کا معاہدہ سردخانے کی نذر ہوگیا۔ نیب سے سات ارب روپے کے فنڈز کی تحقیقات کرائی جائے۔ پوچھا جائے مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت میں معاہدہ کیا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے معاہدے ”لیٹ گرلز لرن“ اور فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت داخلہ اور دیگر کو خط لکھ دیئے ہیں جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے جواب کیلئے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔ درخواست میں وفاقی وزارت خزانہ، مریم نواز اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

بختاور کا ٹویٹ, عمران خان کو کونسا لقب دیدیا, جان کر سب ششدر رہ گئے

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں کبھی ان ماﺅں سے پوچھا جنہوں نے اپنے اکلوتے بچے کھوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے گزشتہ روز دیئے گئے بیان کے ردعمل میں دیا ۔ عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کے حق میں بیان دیا تھا بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان خان ہمیشہ طالبان ہی رہتا ہے عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں مذاکرات سے پہلے ان متاثرین اور ماﺅں سے پوچھو جنہوں نے اپنے پیاروں کو اور اپنے اکلوتے بیٹوں کو کھویا ان تمام ماﺅں اور متاثرین سے پوچھو کہ کیا ہم قاتلوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں ؟ پھر طالبان خان مذاکرات کی بات کریں۔

مولانا فضل الرحمن کی شاعری نواز شریف بھی محفوظ ہوتے رہے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کشت زعفران میں تبدیل کردی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ان سے پنجاب ہا ﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں مسلم لیگ کے کئی رہنما بھی شریک تھے نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے سامنے سید حنیف اخگر ملیح آبادی(مرحوم)کی شاہکار غزل سے شعر دل پہ جو گزرنا ہے گزر جائے مگر ۔۔۔۔آپ یونہی زلف برہم کو سنوارے جائیے پڑھا تو وہاں موجود سابق وزیر اعظم سمیت تمام افراد داد دینے لگے۔اس موقع پر موجود سینیٹر مشاہد اللہ خان بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے جواب میں شاعر آغا حشر کاشمیری کا شعر تیرے بکھرے بکھرے گیسو انہیں لاکھ تم سنوارو ۔۔۔۔ میرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی سنایا تو پوری محفل میں کشت زعفران پھیل گیا اور سب کے چہرے کھل اٹھے۔

حافظ سعید کی جماعت ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن بارے چونکا دینے والی خبر, وزارت داخلہ کا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے مو¿قف سے آگاہ کرتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی مخالفت کر دی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 21ستمبر کے خط کے جواب میں خط تحریر کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ حساس اداروں نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر تحفظات ظاہر کئے کیونکہ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد جماعة الدعوة سے نظریاتی وابستگی کا اقرار کر چکے ہیں‘ خط میں مزید تحریر ہے کہ لشکر طیبہ پر 2002ءسے پابندی عائد ہے‘ جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر بھی پابندیاں عائد ہیں اور ان تنظیموں کو بین الاقوامی پابندیوں کا بھی سامنا ہے جبکہ ملی مسلم لیگ کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں پر سفارتی سطح پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سیاست میں تشدد اور انتہاپسندی کو فروغ دے گی۔ خط کے اختتام پر وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی مخالفت کی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21ستمبر کو خط لکھ کر ملی مسلم لیگ کے نام سے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے معاملے پر وزارت داخلہ سے 11اکتوبر تک جواب طلب کیا تھا اور مقررہ تاریخ تک جواب نہ آنے کی صورت میں فیصلہ کرنے سے آگاہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ ملی مسلم لیگ کے وکیل راجہ عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ جان بوجھ کر جواب دینے میں تاخیر کر رہی ہے‘ وہ نہیںچاہتے کہ ہماری جماعت رجسٹرڈ ہو۔ وفاق اس خط کا جواب نہیں دے گا اور اس میں مزید تاخیری حربے استعمال کریں گے۔

بہشتی دروازہ کھُل گیا, زائرین کا جم غفیر

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) عرس بابا فرےدالدین مسعود گنج شکرؒ کے مو قع پر گز شتہ روز بہشتی دروازہ کھول دیا گیا۔ اس موقع پر دیگر مزاروں کے سجادہ نشین، علماءاور ہزاروں افراد موجود تھے۔ دس محرم کی صبح بعد نماز فجر بہشتی دروازہ آئندہ سال کے لےے بند کر دےا جاتا ہے۔