تازہ تر ین

ہنگا مہ خیز اجلاس،نواز شریف بارے مسلم لیگ ن کیا کرنے والی ہے،دیکھئے خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے(ن) لیگ کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یعقوب ناصر کی زیرصدارت آج ہو گا، اجلاس میں (ن) لیگ کی مجلس عاملہ نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے اپنے پارٹی آئین میں ترمیم کرے گی۔ اجلاس میں پارٹی آئین کی شق میں ترمیم کی جائے گی جس کے مطابق سزایافتہ یا نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا جس کے بعد نوازشریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔دوسری جانب 3 اکتوبر کو چوہدری جعفر اقبال کی زیرصدارت پارٹی الیکشن کمیشن میں صبح 7 سے 9 بجے تک کاغذات جمع ہونگے جس کے بعد ان کی اسکروٹنی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain