اسلام آباد: (ن) لیگ کے صدرکے انتخاب کے لیے انتخابی عمل شروع ہوگیا اور10 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوگا۔لیگ کے صدرکے انتخاب کے لیے انتخابی عمل شروع ہوگیا، ڈاکٹرطارق فضل چودہری اور رانا محمد افضل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے جسے الیکشن کمشنرنے درست بھی قرار دے دیا۔ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا، جس کے بعد ساڑھے 10 بجے پولنگ ہوگی۔پارٹی کی جانب سے ریٹرننگ افسرامیرافضل مندوخیل کومقررکیا گیا ہے، (ن) لیگ کی جنرل کونسل نئے صدر کا انتخاب کرے گی اورکونسل اجلاس کنونشن سینٹر میں ہوگا جب کہ نوازشریف بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں الیکشن ریفارمزبل 2017 منظور کرلیا گیا تھا جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھرپارٹی صدر بننے کی راہ ہموارہوگئی تھی۔






































