تازہ تر ین

غریب عوام پر حکومت کا حملہ بلاول بھٹو میدان میں آگئے

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے ¾پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کا بم گرا کر ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی گئی ہے ¾تیل کی قیمتیں فوراً کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لے رہی ہے، نون لیگ والے توبہ تائب کریں اور عوام کے غیظ و غضب سے بچیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ثابت ہوا کہ نہ صرف نواز شریف بلکہ پوری نون لیگ ہی نااہل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain