لاہور (خصوصی رپورٹ) لیسکو نے بجلی کا نظام درست کرنے کے لئے سالانہ مرمت مہم شروع کردی ہے۔ یہ مہم اکتوبر سے مارچ تک جاری رہے گی۔ جس کے دوران مختلف علاقوں میں ہفتے میں چار دن پانچ گھنٹے بجلی بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق مہم کے دوران پیر‘ منگل‘ بدھ‘ جمعرات کو بجلی کے نظام کی مرمت کا کام ہوگا جس کی وجہ سے صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک متاثرہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ مہم کے دوران سرکل وار مختلف سب ڈویژنوں کو شٹ ڈاﺅن پرمٹ جاری کرکے متعلقہ فیڈر سے بجلی کی سپلائی بند رہے گی اور صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کی بندش کی تفصیلات ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگی۔ چیف ایگزیکٹو واجد علی کاظمی نے بتایا کہ مہم کے دوران ایل ٹی‘ ایچ ٹی پرپولز‘ ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈ‘ 150 گرڈ سٹیشنوں‘ 250 پاور ٹرانسفارمروں اور 1700 فیڈروں کی مرمت ہوگی۔






































