مکہ مکرمہ (خصوصی رپورٹ)حرمین شریفین کی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ روز 11 محرم 1439ھ کو پورے خانہ کعبہ پر غلاف چڑھا دیا گیا ہے۔ 15 ذوالقعدہ 1438ھ کو غلاف کعبہ زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا گیا تھا، یہ اہتمام حج کے دوران غلاف کعبہ کی سلامتی اور صفائی نیز تحفظ کی خاطر کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد باجودہ نے بتایا کہ فیکٹری کے عملے نے اوپر سے غلاف نیچے تک پہنچا کر نچلے حصے میں موجودہ کونوں سے جوڑ دیا ہے۔






































