کاکس بازار (خصوصی رپورٹ)رخائن میں برمی فوج بچے کچھے مسلمانوں سے بھتہ وصول کرنے لگی۔ کاکس بازار پہنچنے والی اطلاعات کے طابق وہ گاﺅں جواب تک برمی فوجیوں اور انتہا پسند بدھوں سے محفوظ ہیں، وہاں کے مکینوں سے بھاری تاوان طلب کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر فاروق نے بتایا کہ منگڈوشہر میں جو علاقے اب تک جلنے سے محفوظ ہیں۔ ان علاقوں کے مکینوں سے برمی فوج کی جانب سے ڈیڑھ سے 2کروڑ کیات تک تاوان طلب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ رہائشیوں کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ اگر انہوں نے ایک سے دو دن میں مطلوبہ تاوان فراہم نہیں کیا تو بچ جانے والی باقی تمام آبادیوں کو بھی نذر آتش کردیا جائے گا، دھمکیوں کے بعد مذکورہ رہائشی علاقوں میں مقیم افراد نے گھر گھر چندہ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔






































