تازہ تر ین

پشاور میں ڈینگی سے مزید2 خواتین جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 40 سے تجاوز ،ذمہ دار ان نے چُپ سادھ لی

پشاور (آئی این پی ) پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 2 خواتین انتقال کرگئیں جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میںمزید 2 خواتین ڈینگی وائرس کے باعث انتقال کر گئیں جن کا تعلق پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری سے تھا۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ایک خاتون حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور دوسری خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 40 تک پہنچ چکی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں آج ایک ہزار 114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 249 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain