تازہ تر ین

سات گھنٹے جاری رہنے والی سپیشل کور کمانڈر کانفرنس ،اہم پیغام دیدیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جی ایچ کیو راولپنڈی میں سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ختم ہوگئی ۔ آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس 7گھنٹے سے زائد تک جاری رہی اور اس میں سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق بھی اعتماد میں لیا۔کانفرنس کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے چپے چپے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain