لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے مرکزی صدر فاروق میر نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی صدر فاروق میر نے اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے پارٹی کو بحی خیر آباد کہہ دیا ہے۔ فاروق میر کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر پارٹی کے بہت سے مسائل ہیں۔ اس حوالے سے عمران خان کے علم میں باتیں لانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔ اس لیے پارٹی کو خیر آباد کہہ رہا ہوں۔






































