تازہ تر ین

نواز شریف اگر یہ کام کریں تو۔۔, شہباز شریف نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(اے این این)پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ گاڑی اور عہدے سے تعلق رکھنے والے ایک دو مشیروں نے نوازشریف کو غلط مشورے دیئے، پارٹی کے نومنتخب صدر مشاورت سے فیصلے کریں توکوئی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا ، توانائی منصوبوں میں شفافیت کی 70سال کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، احتساب صرف نواز شریف کیلئے ہے، تنقید کرنے والوں نے خیبرپختونخوا میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی، کے پی کے میں ڈینگی نے وار کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے ۔ مسلم لیگ( ن)کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ تمام تر نامساعد حالات ہونے کے باوجود اللہ تعالی نے نواز شریف کو چاروں صوبوں کی تائید سے دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ توانائی منصوبوں میں شفافیت کی 70سال کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کیا احتساب صرف نواز شریف کیلئے ہے، تنقید کرنے والوں نے خیبرپختونخوا میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی، کے پی کے میں ڈینگی نے وار کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی وزارت سے پیار تھا، انہوں نے غلط مشورے دیئے۔نوازشریف مشاورت سے فیصلے کریں توکوئی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا ۔انتخابی اصلاحاتی بل 2017 پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیوں نے بدترین مخالفت کی، کہا گیا کہ ایک شخص کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مخالفین کو واویلا کرنے کا حق نہیں پہنچتا، دھرنوں کے باجود نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 15 سالوں سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کے نام پر کرپشن ہوئی، قوم کی دولت کو لوٹا گیا، نوازشریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں کو تاریخ میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جب 1999 میں اقتدار پر شب خون مارا گیا تھا اور بعد میں ملک کے آئین میں ترمیم کی گئی تھی اس وقت کسی نے کچھ نہیں کہا اور اب آئینی ترمیم پر اعتراض کیا جارہا ہے جو منتخب نمائندوں کی اسمبلی نے کی ہے۔مسلم لیگ(ن)کے دورِ حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں اور طویل دھرنوں کے باوجود میاں نواز شریف کی حکومت نے جو 2013 کی الیکشن مہم کے دوران جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے، محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کا دوبارہ صدرمنتخب ہونے پرمحمد نواز شرےف کو مبارکباددےتا ہوں ۔سےنٹ ہو ےاقومی اسمبلی ،تمام تر نا مساعد حالات کے باوجود آج آپ کودوبارہ چاروں صوبوں، آزاد کشمےر،گلگت بلتستان کی تائےد و حماےت سے مسلم لےگ(ن) کا صدر منتخب کےاگےا ہے جو اللہ تعالیٰ کا عظےم فضل اورعناےت ہے۔آپ کا دوبارہ مسلم لےگ(ن) کا صدر منتخب ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ آپ پاکستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہےںاورعوام آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہےں۔بعض سےاسی پارٹےوں نے بدترےن مخالفت کی اورکہا کہ ےہ قانون اےک فردکےلئے لاےا گےا ہے ۔ےہ لوگ اس بات کو بھول گئے جب اےک فرد واحد آمر مشرف نے جمہورےت پر شب خون مارا اوراےم اےل آرجاری کےا ۔اس وقت تو کسی نے اعتراض نہ کےا ۔نوسال تک ملک مےں اےم اےل آر اورپی سی او کے تحت نظام چلاےاجاتا رہا ۔۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا کہ دو ماہ پہلے پانامہ کا ہنگامہ عروج پر تھا اس وقت پارلےمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا مےں نے جو باتےں اس اجلاس مےں کی تھیں آج اسی انداز اورشدو مد کےساتھ دوہرانے جارہا ہوں ۔اس لئے نہےں محمد نوازشرےف مےرے لےڈر اوربڑے بھائی ہےں بلکہ انہوںنے ملک و قوم کی ترقی کےلئے جو کچھ کےا وہ اےک حقےقت ہے اوراسے سب کو ماننا ہوگا۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران دھرنوں ،لاک ڈاو¿ن ،نامساعد حالات ،مخالفےن کی طرف سے کراچی،لاہور اوراسلام آباد کے شہروں کو بند کرنے کے باوجود پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک کو مسائل سے نکالنے اور توانائی بحران کے خاتمے کےلئے دن رات کام کےاہے۔ ۔انہوںنے کہا کہ قوم کو دےامےر بھاشا ڈےم پر کےاگےا وہ ناٹک بھی ےاد ہے جب پروےز مشر ف نے الےکشن جےتنے کےلئے ٹرےکٹر ٹرالی لےجاکر زمےن کھودنا شروع کردی اوراس قوم سے فرا ڈ کےا۔اس منصوبے کےلئے مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے اب سو ارب روپے کی زمےن خرےدی ہے۔انہوںنے کہا کہ ترقےاتی منصوبے داسوڈےم،پشاور سے کراچی تک موٹر وے،سی پےک،چےن اور ترکی کی پاکستان مےں سرماےہ کاری نے بےن الاقوامی برادری مےں پاکستان کے وقار کو بلند کےا ہے اورغےر ملکی سرماےہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ دوسری طرف نندی پور پاور پراجےکٹ ہے جس کی مشےنری سابق وفاقی وزےر کی لالچ کے باعث تےن سال تک بندر گاہ پر سڑتی رہی اورغرےب قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاےا گےا۔رےنٹل پاور پراجےکٹ مےں عالمی عدالت نے 765ملےن ڈالر کا پاکستان کے خلاف فےصلہ سنا دےا ہے ۔اس وقت کی حکومت نے قوم کا پےسہ تو ہڑپ کےالےکن قوم کو بجلی بھی نہ دی۔نےلم جہلم کے منصوبے کو 18سال گزرگئے ہےں اب خداخدا کر کے ےہ منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے ۔اس منصوبے پر اب تک جتنی رقم صرف ہوچکی ہے اس سے 1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پلانٹ کے تےن منصوبے لگ سکتے تھے ۔کےا احتساب صرف نوازشرےف اور شرےف فےملی کےلئے ہے؟احتساب کرنا ہے تو سب کا شفاف احتساب کرو،چاہے اسکا آغاز مسلم لےگ(ن) سے ہو۔امرےکہ ،مشرق وسطی،کےنےڈا اور دےگر ممالک مےں جائےدادےں رکھنے والے کرپٹ ترےن لوگ ٹی و ی پر بےٹھ کر کرپشن کے خلاف لےکچر دےں اور پرےس کانفرنسز کرےں ےہ قوم کو گوارانہےں۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے مےں گزشتہ چار سالوں کے دوران کےا کوئی بجلی کا منصوبہ لگاےاگےا؟ جب لاہور مےں 2010ءمےں ڈےنگی کی بدترےن وباءآئی تو ہم نے د ن رات محنت کر کے اس آسمانی آفت کا مقابلہ کےا اورڈےنگی کو شکست دی۔تو عمران خان نے ہمےں ڈےنگی برادران کا طعنہ دےا۔لےکن جب پشاور مےں ڈےنگی نے حملہ کےا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑ ھ گئے۔پشاور مےں ڈےنگی کا مقابلہ کرنے کی بجائے وہ نتھےاگلی مےں بےٹھ کر پشاور کے عوام کا تماشا دےکھنے لگے۔ مےٹروبس کے منصوبے پر خان صاحب نے کہا کہ ےہ اس منصوبے پر بہت خرچہ کےاجارہا ہے اور مےں ہوتا تو مےٹروبس پر لگانے والے پےسے کو ہسپتالوں اورسکولوں کے قےام پر صر ف کرتا۔ انہوںنے مےٹروبس کے منصوبے پر 70ارب روپے خرچ ہونے کا بھی غلط الزام لگاےااورجس کا آج تک وہ کوئی ثبوت نہےں دے سکے،اسی طرح خان صاحب نے 27ارب روپے کا ڈرامہ رچاےا اورمےرے قانونی نوٹس کا جواب نہ دےا،پھر پانامہ کےس مےں 10ارب روپے کی رشوت کا الزام لگاےااورمےںعدالت مےں گےا تو خان صاحب عدالتوں مےں بھی نہےں آتے،مےں ان کے پےچھے پےچھے ہوں وہ آگے آگے ہےں لےکن کہےں نظر نہےں آتے۔وزےراعلیٰ محمد نوازشرےف نے کہا کہ مےری پاکستان مسلم لےگ(ن) کے نومنتخب صدر محمد نوازشرےف گزارش ہے کہ آپ کے سامنے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے اےسے کارکن اورلےڈر موجود ہےں جنہوںنے مارےں کھائےں،قےدو بند کی صعوبتےں برداشت کیں۔ےہ آپ کے عظےم قافلے کے لوگ ہےںان سے مشاورت کی روشنی مےں فےصلے کر کے آگے بڑھےں،انشاءاللہ سب خےر ہوگی اورکوئی ہمارا بال بےکا نہےں کرسکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain