تازہ تر ین

سانحہ آئل ٹینکر کے متاثرہ خاندانوں کی امیدیں جاگ اُٹھیں

احمد پور شرقیہ (تحصیل رپورٹر) سانحہ احمد پور شرقیہ کے متاثرہ 20خاندان منظر عام پر آگئے ہیں۔ یونین کونسل محراب والا کے چیئرمین سردار زبیر خان لاشاری کی قیادت میں 20 متاثرہ خاندانوں کے وفد نے ”خبریں“ آفس پہنچ کر بتایا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں 20شہداءکا کوئی ریکارڈ نہیں بنایا گیا ہے۔ ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں ہوئے متعدد کو چیک دے کر پھر واپس لے لئے گئے ہیں۔ ورثاءکو چیکس سے محروم کیا جا رہا ہے ایسے شواہد بھی رفتہ رفتہ سامنے آ رہے ہیں جو لوگ حادثہ کے وقت آئل ٹینکر کے ساتھ کھڑے تھے وہ جل کر راکھ ہوگئے ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی نہیں لئے جا سکے ہیں ان کے ورثاءشدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ چیف ایڈیٹر ”خبریں“ جناب ضیاشاہد کے آنے سے بہت سی امیدیں جاگ اٹھی ہیں اب انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ جو شہداءلاپتہ ہیں ان میں مختار ولد غلام سرور بھٹی گلن لاڑ، عرفان ولد جاوید بھٹی کبیر آباد، اکبر ولد گاموں لاڑ گلن لاڑ، محمد صابر ولد غلام قادر بوہڑ رمضان جوئیہ، صادق ولد غلام سرور کھوکھر رمضان جوئیہ، محمد طارق حسین شاہ ولد ستار شاہ رمضان جوئیہ، عابد حسین ولد نذیر احمد ڈاہا رمضان جوئیہ، محمد کاشف ولد نصیر احمد کھوکھر رمضان جوئیہ اور محمد جاوید ولد حسین بخش سونترا کبیر آباد شامل ہیں جس میں اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ محمد صابر ولد غلام قادر بوہڑ کی وہ تصویر بھی سامنے آ چکی ہے جس میں وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں لیکن آج تک ان کو مالی امداد نہیں مل سکی ہے اور نہ ہی ان کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے اتنی بڑی غفلت کا مظاہرہ افسوسناک ہے۔ اس صورتحال پر سردار زبیر خان لاشاری نے متاثرہ خاندانوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60افراد لاپتہ ہیں جن کے نام شامل نہیں کئے گئے ہیں اس کے ذمہ دار مقامی افسران ہیں ان کو معطل کرکے غیرجانبدارانہ طور پر تحقیقات کرائی جائیں تو محروم حقداران کی دادرسی ہو سکے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain