تازہ تر ین

دشمن کے کہنے پر اداروں کو گالیاں, کور کمانڈر کے اہم فیصلے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کی قیادت میں7 گھنٹے طویل کور کمانڈر کانفرنس غیر معمولی تھی، کچھ اہم فیصلے کئے گئے، ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی ایک ایک ایشو پر تبادلہ خیال ہوا، یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات اور حکومت کی سرگرمیاں عیاں ہیں، دشمن کے کہنے پر ملک کے اداروں کو مسلسل گالیاں دی جارہی ہیں، بیرون ملک ریاست کا بیانیہ پیش آنے کی بجائے اپنا بیانیہ پیش کیا جارہا ہے، ایک ملزم کو وزیر خزانہ بنا رکھا ہے، سپریم کورٹ سے نااہل قرار پانے والے کو پارٹی صدر بنا دیا گیا ہے، پاکستان کے دشمن ممالک سے شکایتیں کی جارہی اور مدد مانگی جارہی ہے، ایسے حالات میں کور کمانڈر کانفرنس یقینی طور پر غیر معمولی ہی ہوگی، خصوصی کور کمانڈر کانفرنس میں ہر ایشو پر بات ہوئی اور پھر کچھ اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain