لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فاروق امجد میر نے پارٹی سے استعفی دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے سابق صدر فاروق امجد میر نے کہا ہے کہ میں کسی دوسری سیاسی جماعت میں نہیں جار ہا، جس سیاست کیلئے میں پی ٹی آئی میں آیا تھا وہ سیاست نہیں ہو رہی، یہ بھی دوسری پارٹیوں کی طرح پارٹی ہے، اب دل نہیں لگ رہا، تحریک انصاف بھی اقتدار کیلئے کام کر رہی ہے، ہم یہ سمجھتے تھے کہ معاشرے کی اصلاح کیلئے کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں غصے کا اظہار کرتا اس کے بجائے میں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے 20سال کا تعلق ہے۔






































