تازہ تر ین

پاکستان میں طلباء کو اہم سہولت مل گئی, مفت شراب کی فراہمی ،انکشافات نے تھرتھلی مچادی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کو مفت شراب فراہم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تعلیمی اداروں سے متعلق سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر وقار شاہ نے انکشاف کیا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ڈرگ مافیا کی جانب سے طلبہ کو مفت شراب مہیا کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ یونیورسٹی میں داخل ہونے والی ایک گاڑی میں شراب کی بوتلیں موجود ہیں جسے چیک کیا گیا تو گاڑی میں شراب کی بوتلیں موجود تھیں، جو طلبہ کو مفت فراہم کی جانی تھیں، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ملزمان گاڑی سمیت اوپر والی پہاڑی سے ہزارہ کی جانب فرار ہوگئے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر جاوید اشرف نے جامعہ میں منشیات کی سپلائی نہ رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی دیواریں وسیع احاطے پر مشتمل ہیں۔ جس کے باعث ڈرگ مافیا کے کارندوں کو روکنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے طلبہ پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر طلبہ کو نکال دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain