تازہ تر ین

2ہزار سے زائد پولیسئے پاگل پن کا شکار

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب پولیس میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں ، زائد ڈیوٹی اور افسروں کی ڈانٹ ڈپٹ کے باعث اعلیٰ افسروں سمیت 2215 پولیس اہلکار ذہنی دباﺅ،نفسیاتی و جسمانی امراض کا شکار ہوگئے جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسروں واہلکاروں نے ماہر نفسیات ڈاکٹرز سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردی ، سنگین جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، چودہ گھنٹے سے زائد ڈیوٹی دینے اور اعلیٰ پولیس افسروں کی ڈانٹ ڈپٹ ، محکمانہ سزاﺅں ، پیشہ وارانہ رقابت ، دور دراز کے علاقوں میں تبادلوں و دیگر محکمانہ مسائل کی وجہ سے پولیس اہلکار مکمل طور پر ذہنی و نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں، ذہنی تناﺅ اور دباﺅ کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں کے دوران محکمہ پنجاب پولیس میں دو ڈی ایس پی سمیت 15ملازمین ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کا دورہ اور برین ہیمرج کی وجہ سے دم توڑ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وی آئی پیز ڈیوٹیوں پر مامور پولیس افسروں و اہلکاروں کے نفسیاتی ٹیسٹ کروانے کو یقینی بنایاجارہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain