تازہ تر ین

لندن جانے کیلئے نواز شریف کا طیارہ اُڑان بھرنے سے قبل اچانک روک لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نواز شریف کا طیارہ اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف جس طیارے میں لندن روانگی کیلئے سوار ہوئے تھے اسے اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر روک لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں موجود ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے طیارہ رن وے پر روکا گیا جبکہ متاثرہ شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے حوالے سے خبر کل نجی ٹی وی نے چلائی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا   تھا کہ ٹکٹ کے مطابق جہاز میں ان کی بزنس کلاس میں سیٹ کا نمبر 1Jہےجبکہ ان کی واپسی 4جنوری 2018کو ہو گی ٹکٹ کی بکنگ کنفرم ہو چکی ہے۔ نواز شریف 4جنوری 2018کو6بجے لندن سے پاکستان کیلئے واپس اڑان بھریں گے اور 5جنوری کی صبح 7بجے ان کی فلائٹ ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق واپسی کی ٹکٹ جو کنفرم کرائی گئی ہے اس کا شیڈول تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ملک سے طویل دورانئیے کی عدم موجودگی سے متعلق تاحال ن لیگ یا شریف خاندان کے ذرائع سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ شریف خاندان یا پارٹی کا کوئی رکن لندن نہیں جائے گا جبکہ ان کے ساتھ ایک اور شخص کی بھی ٹکٹ کنفرم کرائی گئی ہے جن کا نام محمد حنیف بتایا جا رہا ہے اور یہ ٹکٹ محمد حنیف کے نام سے ہی بک کروائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ان دنوں لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز، صاحبزادے حسن اور حسین کے علاوہ داماد کیپٹن(ر)صفدر کے علاوہ ان کے بچے بھی لندن میں ہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain