لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن عدالت نے عائشہ احد کی وزیرقانون راناثنااللہ کیخلاف ہراساں کرنے کے الزام میں عدم پیروی پر خارج ہونے والی درخواست بحال کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کی عدالت میں عائشہ احد کے وکلا نے بحالی کیلئے درخواست جمع کرائی جس میں جواز پیش کیا گیا کہ نجی مصروفیات کی وجہ سے درخواست پر کارروائی کیلئے مقررہ تاریخ کا علم نہیں ہوسکا اور غلط فہمی کی بناءپر مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔






































