تازہ تر ین

جمائما نے عمران خان کو شاندار خوشخبری سنا دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے بنی گالا کیس سے متعلق دستاویزات کو ڈھونڈنے کے لیے کی جانے والی جدو جہد کے بارے میں بتا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جمائما خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس او سی ڈی فائلنگ سسٹم موجود تھا جس کی مدد سے 14سال پرانی 2003کی دستاویزات تلاش کرنا ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات ایسے بنک کی تھیں جو اب بند ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ بنی گالا کیس میں عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجے گئے دستا ویزات عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات میں جمع کروا دیں۔ دستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ کے اکاوٴنٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے جب کہ نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپاوٴنڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپاوٴنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جب کہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکاوٴنٹ میں ایک لاکھ پاوٴنڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع گوشوارے میں رقم جمائما خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 سے 2007 تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاوٴنڈ سے کوئی رقم نہیں ملی، 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاوٴنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain