تازہ تر ین

حکومتی دعوے ٹھس ،قائداعظم یونیورسٹی میں شرمناک کا م دھڑلے سے جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ، وفاقی پولیس کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال کھلے عام جاری، قائد اعظم یونیورسٹی میں ہٹس، گھنے جنگلات اور شعبہ ٹرانسپورٹ منشیات کے استعمال کے اڈے بن گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں منشیات کے تدارک کے لئے اقدامات کی تلقین کی گئی لیکن منشیات کو ختم کرنے کے دعوے تو کئے گئے لیکن منشیات کے کھلے عام استعمال نے قانون نافض کرنے والے اداروں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے دعوو¿ں کا پول کھول دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain