لاہور ( خصوصی رپورٹ)آل سعود خاندان کے شاہ عبدالعزیز پہلے حکمران تھے جنہوں نے 1346ھ میں غلاف کعبہ تبدیل کیا۔ انہی کے دور میں 1403ھ کو غلاف کعبہ کا اندرونی کپڑا تبدیل کیا گیا اور 1417ھ کو دوبارہ مکمل غلاف تبدیل کیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کیاجاتا ہے۔غلاف کعبہ کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے۔رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10 اعشاریہ 78 میٹر ہوتی ہے۔ملتزم کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 12 اعشاریہ 25 میٹر‘ حجر اسود کی سمت سے10 اعشاریہ 29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12 اعشاریہ 74 میٹر ہوتی ہے۔یکم ذی الحجہ کو غلاف کعبہ کی ”سدنہ“ یعنی متولی خاندان کو حوالے کرنے کی رسم ادا کی اتی ہے۔ہر سال 09 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔غلاف کی تیاری پر 20 ملین ریال کی لاگت آتی ہے۔باب کعبہ کی جانب سے غلاف کے نیچے 6 اعشاریہ 32 میٹر اونچا اور تین اعشاریہ تیس میٹر چوڑا اضافی کپڑا جوڑا جاتا ہے تاکہ غلاف کو چھونے سے بچایا جاسکے۔






































