تازہ تر ین

صفائی کمپنی خزانے سے 12ارب کی صفائی کر گئی

لاہور(خصوصی رپورٹ)صفائی کمپنی نے بھی خزانے پر ہاتھ صاف کر دیا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 2015-16ءکے اکاﺅنٹس کے آڈٹ کے دوران 12 ارب روپے کی خورد برد کاانکشاف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کے 2015-16ءکے اکاﺅنٹس کے آڈٹ میں12ارب روپے کی خورد برد کی تصدیق کی ہے ۔ ریکارڈ کی عدم دستیابی اور ٹھیکہ جات کی مد میں بھی فراڈ کیے گئے جبکہ ڈینگی مہم کے فنڈ میں بھی بے ضابطگیاں پائے جانے کے ساتھ شہر میں لگائے گئے پودوں کی ادائیگیاں بھی بوگس نکلی ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی میں بے ضابطگیوں اور غیر قانونی ادائیگیوں پر 146 اعتراض پیرا جات لگا ئے گئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے چیف انٹرنل آڈیٹر بھی تعینات نہیں کیا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain