پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف فوج و عدلیہ پر حملے کیلئے(ن) لیگ کو استعمال کررہے ہیں سابق وزیر اعظم کسی اصول کے لیے نہیں بلکہ منی لانڈرنگ کا پیسہ بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں سپریم کورٹ پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر بیرون ملک ان کی اربوں روپے کی جائیدایں اور اثاثے منجمد ہوجائیں گے جنہیں وطن واپس لایا جائے گا خورشید شاہ پر کرپشن کے مقدمات ہیں کرپشن کے مقدمات ہوتے ہوئے وہ کیسے چیئرمین نیب منتخب کر سکتے ہیںپشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف فوج اور سپریم کورٹ پر حملے کیلئے (ن) لیگ کو استعمال کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پر بیرون ملک ان کی اربوں روپے کی جائیدایں اور اثاثے منجمد ہوجائیں گے جنہیں وطن واپس لایا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں اس وقت کوئی نظام نہیں جنگ کی وجہ سے پرانا نظام ختم ہوگیا ہے، وزیرستان کے حالات خصوصا بہت زیادہ خراب ہیں جہاں عمارتیں نہیں اور آئی ڈی پیز کے سر چھپانے کے لیے پناہ گاہ میسر نہیں، لوگوں کے گھر مویشی تباہ ہوچکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کیا جائے، صوبائی حکومت فاٹا کو لینے کے لیے تیار ہے، مجھے خطرہ ہے کہ فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا موقع ضائع کیا جارہا ہے، وفاق اس سلسلے میں اقدامات نہیں کررہا۔چیرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے انضمام کا سلسلہ 2018 میں شروع کیا جائے تاکہ قبائلی نمائندے صوبائی اسمبلی میں پہنچیں، 2004 کے قبائلی علاقوں کے ساتھ جو سلوک ہوا ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا، فاٹا کو ضم کرنے میں تاخیر سے کرپٹ مافیا کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمود خان اچکزئی تو افغانستان کے مفاد کی بات کر تے ہیں، ان کا فاٹا سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کرپشن کا اڈا ہے اور کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے، پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں چیئرمین نیب کی تقرری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پر کرپشن کے مقدمات ہیں۔ کرپشن کے مقدمات ہوتے ہوئے وہ کیسے چیئرمین نیب منتخب کر سکتے ہیںاس موقع پر سابق ضلعی جنرل سیکریٹری جے یو آئی (ف)مفتی سجاد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مفتی سجاد نے کہا کہ قوم کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیم ضروری ہے۔ عمران خان ن لیگ کو فوج اور عدلیہ سے لڑانے کا الزام لگا دیا۔ کہتے ہیں کہ مارشل لا کی کوئی آواز نہیں آ رہی، جمہوریت کو آگے لے کر جانا ہے تو نئے انتخابات کرائے جائیں۔