تازہ تر ین

مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کی پاکستان آمد بارے اہم ترین خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پاکستان روانگی ملتوی کردی گئی، دونوں نے ٹکٹ کینسل کروادیئے، پی کے786 لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔اس سے پہلے کہا جا رہا تھا سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیشی کیلئے کل لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے وکلاکے ساتھ مشاور کی جس دوران وکلاکی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہیے کیونکہ ان کے خلاف کوئی قانونی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں ۔جس کے بعد مریم نواز کی لندن سے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر کل پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain