کراچی (ویب ڈیسک) عمران خان کو بھی نااہل قرار دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب عمران خان پر بھی نااہلی کی تلوار چلنے والی ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان اور جہانگیر ترین کو بھی نااہل قرار دے دی گی۔ اس حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ تاثر دیا جا سکے کہ نواز شریف کیساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چل رہے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ تاہم اس کیس کے فیصلے کے حوالے سے تاحال کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔





































